میں میٹنگ میں موجود تھی ، شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت حملہ کر دے گا اور ۔۔۔ ایاز صادق کے بعد شیری رحمان بھی میدان میں آ گئیں، ناقابل یقین تصدیق کر ڈالی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایاز صادق نے جو کچھ کہا میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیرخارجہ نے نہیں کہا تھا کہ بھارت حملہ کر دے گا۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میٹنگ میں ایسا کچھ بھی نہیں کہا کہ بھارت حملہ کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے صرف یہ کہا کہ ابھی نندن کو واپس بھیجنا چاہیے، ایاز صادق نے جو بھی کہا وزیرخارجہ یا کسی نے بھی کوئی ایسی بات نہیں کی تھی ۔ سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ ملک مخالف بیانات کی وجہ سے ملک گرے لسٹ میں گیا،پی ڈی ایم کے جلسوں میں ہونے والے بیانات کو واپس لے لیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتزازاحسن سینئرہیں ان کے بیانات کی تردید نہیں کروں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.