بریکنگ نیوز: وزیراعظم کا صنعتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کا توانائی کے شعبے سے متعلق اظہار خیال. وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی عمل کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں،ہم صنعت کاروں کیلئے ایک پیکج لے کر آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم نے ایکسپورٹس بڑھانے کی کوشش کی، کورونا کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس تیزی سے بڑھیں، دنیا نے کورونا کےخلاف پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا، پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا صنعتوں کو اگلے3سال کیلئے25فیصد کم نرخ پر اضافی بجلی دیں گے۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ تعمیراتی صنعت میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ نقصان سروس انڈسٹری کو ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقدامات سے حکومت کو قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔چھوٹی صنعتوں کیلئے پوراوقت آف پیک آور تصور ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.