“میں وکیل نہیں جوآئین میں مشیر رکھنے کی شق بتاؤں۔۔۔!!!”شہبازگل اورمرتضیٰ وہاب میں تلخ کلامی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم کو مشیر رکھنے کا حق حاصل ہے وہ جتنے چاہیں مشیر رکھیں۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے ایک پروگرام میں مرتضی وہاب اور شہباز گل کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم کی مرضی ہے جتنے بھی مشیر رکھیں۔

مرتضی وہاب بولے مجھے بتائیں کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ وزیراعظم 27 مشیر رکھ سکتے ہیں،حکومت خود آئین پر عملدرآمدنہیں کررہی تو اس کے جواب میں شہبازگل نے کہا کہ میں کوئی وکیل نہیں ہوں کہ آپ کو شق بتاؤں۔ان کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت بھٹو زندہ ہے؟ کس قانون کے تحت پرچی پر بچہ چیئرمین بن گیا؟اس پر مرتضی وہاب بولے معاشی پستی کا علاج ہو سکتا ہے اخلاقی پسی کا نہیں۔ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ اگر ان کے بیانیے میں جان ہوتی تو یہ گلگت میں ایسے الیکشن نہ ہارتے۔ پی ڈی ایم اب کون سا بیانیہ لے کر عوام میں جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *