وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بنتے ہی فردوس عاشق اعوان نے میڈ یا سے بڑا وعدہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ مل گیا ہے ۔نئی ذمہ داریاں ملتے ہی فردوس عاشق اعوان نے میڈ یا سے بنیادی تبدیلیوں کا وعدہ کرلیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا کے لئے میری بات ہے ، میں آپ سب کو درپیش

چیلنجوں سے گہری واقف ہوں۔ یہ آپ سے میرا عہد ہے کہ ہم مل کر پنجاب کے معلوماتی دائرے کو تبدیل کریں گے اور مل کر ہم اپنی پیاری قوم کے بہتر اور روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.