گلگت بلتستان انتخابات اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی

بلاول ‘مریم نوازملاقات: پیپلزپارٹی کا کراچی واقعے پر نواز شریف کے بیان پر تحفظات کا اظہاربیان کی وجہ سے مخالفین کو تنقید کا موقع ملا‘12 منٹ کی ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

گلگت(11 نومبر ۔2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی واقعے پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے. بلاول بھٹو نے گزشتہ روز فوجی قیادت کے اقدام پر ویلکم کیا تھا اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نون لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کی وجہ سے مخالفین کو تنقید کا موقع ملا.اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نون لیگ کی جانب سے میاں نواز شریف کے موقف کی بھرپور حمایت کی گئی گلگت میں پارٹی راہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے . ذرائع نے بتایا کہ بات چیت میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات اور پی ڈی ایم کی حکومت مخالف حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا. ذرائع کے مطابق بات چیت میں پی ڈی ایم کے جلسے پر بھی گفت و شنید کی گئی اور دیگر متعلقہ امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا بلاول بھٹو کی جانب سے اس سے قبل بھی میاں نواز شریف کی تقریر پر تحفظات کا اظہار سامنے آیا تھا انہوں نے برملا کہا تھا کہ میاں نواز شریف کی تقریر میں فوجی قیادت کا نام سن کر دھچکہ لگا تھا.قبل ازیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور نون لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے اورچیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا تھا دونوں راہنماﺅں کے درمیان ملاقات گلگت میں ہوئی جو تقریباً 12 منٹ تک جاری رہی. ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ دونوں راہنماﺅں نے دوران ملاقات باغ میں چہل قدمی کرتے ہوئے بھی بات چیت کی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والے ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود تھے.ذرائع نے بتایا ہے کہ نون لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب کی معاونت حاصل تھی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں دونوں پارٹی راہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور دیگر متعلقہ امور بھی بات چیت کی.

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *