کورونا بھپر گیا ۔۔۔!!!4 اراکین کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ارکان اسمبلی خوفزدہ، متعدد ارکان اجلاس چھوڑ کر بھاگ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ میں کورونا نے اراکین اسمبلی کو خوفزدہ کردیا، 4 ارکان متاثر ہوئے تو بہت سے ارکان اجلاس چھوڑ کر ہی چلے گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے 4 اراکین اسمبلی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد ارکان خوف سےاجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

خواجہ آصف یہ کہتے ہوئے اجلاس سے چلے گئے کہ ان کے 5 دوستوں کو کورونا ہوگیا ان میں سے 4 ارکان اسمبلی ہیں، کیپٹن صفدر بھی کورونا کا شکار ہوئے، آپ بھی احتیاط کریں۔حکومتی رکن اسمبلی نورعالم خان نے بھی کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا جبکہ شیری رحمان اور حنا ربانی کھر بھی قبل از وقت ہی اجلاس سے چلی گئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *