جنرل راحیل شریف کا موقف بھی آگیا

کیا مدت ملازمت میں توسیع مانگی گئی؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا موقف بھی آگیا
اسلام آباد (آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا ہے کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے اور وہ اس کا پہلے ہی اعلان کرچکے تھے لیکن مسلم لیگ ن کے بعض رہنما چاہتے تھے کہ وہ توسیع لیں۔

سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ رابطہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے امجد شعیب کو بتایا کہ جب وہ وزیر اعظم دفتر میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد وہ جانے لگے تو شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان ان تک پہنچے۔لیکن انہوں نے ان پر واضح کیا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے کیونکہ وہ کئی ماہ قبل ہی اپنی تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد مزید توسیع نہ لینے کا اعلان کر چکے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *