انتخابات میں شکست تسلیم کریں، فردوس عاشق اعوان

کیلبری کوئین اورفرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح انتخابات میں شکست تسلیم کریں، فردوس عاشق اعوان

لاہور( آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام نے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا، کیلبری کوئین اورفرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں آزاد امیدواروں نے 6 نشستیں لیکر میدان مار لیا۔پی ٹی آئی کی 8۔ پی پی پی کی 5 اور ن لیگ کی 2۔ جے یو آئی ایف 1۔ ایم ڈبلیو ایم کی 1 نشست کنفرم ہوئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی!،عوام نے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان اورتحریک انصاف پراپنے مکمل اعتماد کااظہارکیاہے۔ان کاکہناتھا کہ شدیدموسم کے باوجود بڑی تعدادمیں عوام نے پولنگ سٹیشنز پہنچ کر جاتی عمرہ کے ملک دشمن بیانیے کومستردکردیا،کیلبری کوئین اورفرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *