”جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق اور جو چھوڑ گیا اس لوٹے کو ۔۔۔ “ مریم نواز کے بیان نے سیاسی میدان میں (ن) لیگ کو تنہا کر دیا

چلاس(ویب ڈیسک)مریم نوازنے کہا ہے کہ ابھی الیکشن آیا بھی نہیں اور دھاندلی شروع ہوگئی،اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دینا ۔جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے، جو چھوڑ گیا وہ لوٹا،جو اپنے لےے کھڑ ا نہیں ہو سکتا وہ کارکنوں کے لیے کیا کھڑا ہو گا؟

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے چلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کی خوشحالی کوووٹ دینا ہے، بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ نہیں جو کہ ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف صوبہ بھی بنائے گا اور متاثرین کو معاوضہ بھی دے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی الیکشن آیانہیں لیکن یہاں پردھاندلی شروع ہوگئی،آپ نے اپنے ووٹ کوچوری نہیں ہونے دینا ، ووٹ ڈالنا بھی ہے اور پہرہ بھی دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔انہوں نے پارٹی چھوڑ جانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنا ہے یہاں سے ن لیگ کاایک امیدوارلوٹاہوگیاہے،وہ لوٹایہاں وزیربھی رہاہے،دباؤ آنے پرلوٹا بننے والاکیاآپ کے ووٹ کاحقدارہے؟جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے،جو اپنے لیےکھڑ ا نہیں ہو سکتا وہ کارکنوں کے لیے کیا کھڑا ہو گا؟اور اگرشیرکھڑاہوگیا تو گیدڑ دوڑ لگادے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اب بھی ہمارے دل کے سی ایم ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *