’’ جہانگیر ترین اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، میں نے ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست کے متعلق خاموشی توڑ دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ جہانگیر ترین کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ہمارےبہت قریبی رہے ہیں ،ساتھ بہت کام کیا،جہانگیر ترین بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،جہانگیر ترین کہتے ہیں وہ بے قصور ہیں ،جہانگیرترین کےخلاف ایف آئی آردرج ہوئی۔
فردوس عاشق اعوان پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان پرکرپشن کا کیس نہیں تھا،فردوس عاشق اعوان کے ہمارے ایک دو لوگوں سے پرابلم تھی، اس لیے انہیں ہٹایا گیا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شہبازشریف کےآفس کے2ملازم پکڑےگئےجن کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپےآرہا تھا، کسی حکومتی رکن پر الزام کی آئی بی سےتحقیقات کراتاہوں ،انویسٹی گیشن چل رہی ہے ،اداروں میں مداخلت نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 23 پٹیشنزفائل کیں ،2018کے الیکشن میں ن لیگ اور پی پی نے24پٹیشنز فائل کیں ،2013 کے الیکشن میں 133حلقوں کے خلاف پٹیشن فائل کی گئی.
الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فافن نےکہا2018کےالیکشن2013کےمقابلےمیں بہترتھے، فافن آزادادارہ ہے،فیٹف سےمتعلق قانونی سازی کے معاملے پر انھوں نےہمیں32شقیں تھمادیں گئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.