’’میں نے محسوس کیاکہ جسے میں ابو سے ملی۔‘‘ مریم نواز آج جذباتی کیوں ہوئیں؟ خود ہی معنی خیز ٹوئٹ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ٹوئٹر صارف کا پیغام دیکھ کر اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک جذباتی تصویر شیئر کی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی بھتیجی مریم نواز کو ہمت و حوصلہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔
مریم نواز نے صارف کا ٹوئٹ اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’چچا سے ملنے پر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میں نے اپنے والد سے ملاقات کی ہے۔‘

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.