مہوش حیات نے اب تک شادی کیوں نہیں کی ؟ انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی،شادی کی کتنی آفرزہوئیں ،ہمایوں سعیداور فہد مصطفی میں سے کس سے شادی کریں گی؟ یہ بھی بتادیا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق فلمی اداکارہ کاکہنا تھا کہ وہ بہت جلد فلم انڈسڑی میں آگئی تھیں ،اس وجہ سے شادی کی تمام آفرز کو ٹھکرادیا،وہ چاہتی ہیںکہ لوگ ’اداکارہ‘ مہوش حیات کو نہیں بلکہ’ مہوش حیات‘ کو چاہیں۔اب تک انہیں28بار شادی کی آفر ہوچکی ہے،مگر ان میں سے کوئی بھی آفر اچھی نہیں لگی،وہ شادی اس سے کریں گی جس کا قد لمبا ہو،رنگ گورا نہ بھی ہو تو چلے گامگر مردانہ وجاہت ضروری ہے۔

شادی کے حوالے سے بات چیت کے دوران میزبان نے اداکارہ سے کہا کہ آپ کی خواہشات کے مطابق میرے ذہن میں ایک شخصیت ہیں ۔جس پر اداکارہ نے پوچھا کون؟تو میزبان نے کہا وہ پہلی دفعہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں،نوجوان ہیں اور بااثر شخصیت ہیں۔جس پر اداکارہ نے دوبارہ پوچھا کہ وہ کون ہیں تو میزبان نے کہا”بلاول بھٹو زرداری“ جس پر ادکارہ نے فوری جواب دیا کہ وہ دیکھنے میں خوبصورت ہیں۔

ادکارہمایوں سعید اور فہد مصطفی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ادکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ دونوں خوبصورت اور شادی شدہ ہیں۔میزبان کے دونوں اداکاروں میں سے ایک سے شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے لئے وہ فہد مصطفی اور بوائے فرینڈ کے لئے ہماریوں سعید کو پسند کریں گی۔انڈین فلموں میں کام کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد آفرز آئی ہیں مگر کوئی ایسی آفر نہیں آئی جو اچھی لگے،انڈیا میں کام کی بجائے پاکستان میں کام کرنے کو ترجیح دوں گی کیونکہ بھارت جاکر نہ تو میں اپنی فلم کے پریمئیر میں جاسکتی اور نہ اسکی پرموش کرسکتی ہوں۔

می ٹو مہم کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس مہم سے مردوں پر اثر پڑا ہے مگر میرا خیال ہے کہ ہر دفعہ غلطی مرد کی نہیں ہوتی بعض اوقات خواتین کی بھی غلطی ہوتی ہے۔خواتین بھی مردوں کو ہراساں کرتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.