واپڈا افسر کی شادی ،سہاگ رات کی اگلی صبح جگانے پر بھی جب کمرے کا دروازہ نہ کھولاتو اہلخانہ نے دوسری چابی سے دروازہ کھول دیا، لیکن پھر ایسا منظرکہ ۔ ۔ ۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واپڈا افسر کو شادی کے بعد دن کی روشنی نصیب نہ ہو سکی،سہاگ رات کی اگلی صبح دلہن کے ہمراہ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، نئے نویلے جوڑے کی لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان ارشد واپڈا میں اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھا جس کی

شادی گزشتہ روز ہوئی تھی۔ دولہا رمضان ارشد کی بارات ضلع مظفر گڑھ چک 141 میں گئی تھی جو رات 11 بجے واپس پتوکی پہنچی، ہر کوئی تھکاوٹ کی وجہ سے جلد سوگیالیکن اگلی صبح دیر تک دولہا دلہن کے نہ اٹھنے پرگھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔دیر تک نا کھلنے پر تجسس گزرا اور ساڑھے گیارہ بجے کے بعد تالے کو ایک دوسری چابی سے کھولا گیا تو دونوں مردہ پائے گئے۔لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا اور پولیس کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ دوسری جانب کورونا کے باعث یونان میں پاکستانی ایمبیسی کو تقریباً تین ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا ۔ پاکستان سفارت خانہ ویانا میں بھی 17 نومبر سے 6 دسمبرتک تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور آسٹریا بھر کی مساجد کو اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے صدر نے 6دسمبرتک بندکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ، کاروبار مکمل طور پر بند کیے جا چکے ہیں اور حکومت کی طرف سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے۔حکومت 26 نومبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈائون کو بڑھانے ، ختم کرنے یا دورانیہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرے گی ۔ یادرہے کہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تشویش کے ساتھ تمام ممالک سخت اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں آسٹریا نے بھی بڑے سخت فیصلے کیے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *