برینگ نیوز: دسمبر کی بارشوں کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک نے ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں پھر بادل برسیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سات اور آٹھ دسمبر کو ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا اور کراچی والوں کو سردی زیادہ لگے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.