ان للہ و انا الیہ راجعون۔۔!!!سابق سپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے

لاہور(ویب ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحب زادہ فاروق علی خان انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملتان میں ادا کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،فاروق علی خان 1973 کا آئین پاس کرنے والی اسمبلی کے سپیکر تھے۔صاحبزادہ فاروق علی خان پاکستان کی قومی اسمبلی کے 9ویں سپیکر تھے۔
صاحبزادہ فاروق علی خان 5 ستمبر 1931کو گکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، وہ 9 اگست 1973 کو قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے اور 27 مارچ 1977 تک اس عہدے پر فائز رہے۔سابق قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان کی خودنوشت سوانح عمری جمہوریت صبر طلب کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.