جو کام کوئی نہ کر سکا وہ عثمان بُزدار نے کر دکھایا! کروڑوں روپے کے فنڈز سے ’رحمت اللعالمینﷺ ‘ اسکالر شپ کے اجرا کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے میں 50 کروڑ روپے کے فنڈز سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کے اجرا کا اعلان کردیا ، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ربیع الاول کے مہینے میں ہر سال اس فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک پریس

کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ نبی ﷺ سےمحبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے ، فرانس میں دل آزاری کرنے والے خاکے دکھائے گئے ، گستاخانہ خاکے آزادی اظہار کے نام پر دل آزاری کی کوشش ہے، گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں ، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات کو روکنے کیلئے کردارادا کریں ، مغرب اس بات کوسمجھ لےمسلمان نبیؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ حضورﷺ کی شان میں ڈاکومنٹری بنائیں گے ، ڈاکومنٹری انگریزی اورفرنچ سب ٹائٹل میں بھی نشرہوں گی ، جب کہ ربیع الاول کے مہینے میں سرکاری سطح پرتقریبات ہوں گی۔یاد رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ عشق رسولﷺ12سے18ربیع الاول تک جاری رہے گا ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا ، اور انہوں نے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق دیگر صوبے بھی ہفتہ عشق رسولﷺمنائیں گے ، جب وزیر اعظم عمران خان نے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کو خطوط بھی لکھے ،اس مقصد کے لیے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط تحریر کیے گئے ، جن میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی گئی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.