نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔!!! عدالت سے آنے والی خبر نے (ن) لیگیوں کو افسردہ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ عدالت سے آنے والی خبر نے (ن) لیگیوں کو افسردہ کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کیلئے جاری کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز کی سزا کیخلاف اپیلوں پر کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینج کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے بر نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا جائے۔
نواز شریف کو اشتہاری برطانیہ بھیجنے والے وزارت خارجہ کے افسر مبشر خان کو دو دسمبر کو طلب کیا، ایف آئی اے کے متعلقہ افسران اعجاز احمد اور طارق مسعود دو دسمبر کو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.