عالمی وبا کے شکار ڈاکٹر عامر لیاقت کے حوالے سے ناقابل یقین خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر چل رہی ہے جس کے باعث اب تک ہزاروں افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں ، دزشتہ دنوں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ

عامراس عالمی وبا کا شکار ہو گئے تھے،ڈاکٹر عامر لیاقت کافی دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے ، ان کی اہلیہ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی طبیعت کے حوالے سے بیانات سامنے آ تے رہے،انہوں نے کئی بار مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی،اگرچہ طوبیٰ عامر بھی کووڈ 19 کی شکار تھیں مگر انہوں نے جلد ہی صحت یابی کے طرف قدم بڑھا

دیے ،مگر عامر لیاقت کی طبیعت جلد سنبھل نہ سکی، اس سلسلے میں ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر لوگوں کو عامر لیاقت کی طبیعت بارے اطلاعات پہنچاتی رہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اب وہ ڈسچارج ہوکر گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے۔جس میں انہیں بہتر حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.