غیرحتمی غیر سرکاری نتائج

گلگت حلقہ جی بی 2میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے دار مقابلہ
پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ 152 اور بالمقابل مسلم لیگ ن کے حفیظ اللہ 141ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج

گلگت (15 نومبر2020ء) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے گلگت حلقہ جی بی 2میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ 152اوربالمقابل مسلم لیگ ن کے حفیظ اللہ 141ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے گلگت میں حلقہ جی بی2میں تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ کو152کے ساتھ مسلم لیگ ن کے حفیظ اللہ 141ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔تاہم ابھی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر ہیں۔ حلقے میں آزاد امیدوار جبران رشید خان کھڑے ہیں، ایک نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے جارہا ہے، پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد کے267 ووٹ ہیں جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر ہے۔واضح رہے آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 24میں سے 23انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اب تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی اورنتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف21، پیپلزپارٹی 23اور مسلم لیگ ن کے21امیدواروں سمیت الیکشن میں 190آزاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا، اسی طرح مسلم لیگ کے 14، جے یوآئی ف 11، اسلامی تحریک7اور پی ایس پی کے4، ایم کیوایم 3، مجلس وحدت المسلمین 3اور جماعت کے 2امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ الیکشن میں 7لاکھ 45 ہزار361 رجسٹرڈووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ان میں 4لاکھ سے زائد مرد ووٹرز اور 3لاکھ 35ہزار سے زائد خواتین ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ضلع دیامر 4،ضلع گانچھے 3،ضلع غذر3، ضلع گلگت3،ضلع ہنزہ، اسکردو میں انتخابی حلقوں میں عوام میں انتخابی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *