بریکنگ نیوز: شاہ محمود قریشی کی او آئی سی کے جنرل سیکٹری سے ملاقات ۔۔۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کر رہا۔ اسرائیل کے متعلق پاکستان کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

پاکستان اسرائیل کےک معاملے پر کسی مصلحت یا دباؤ کا شکار نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے متعلق افواہیں اڑائی گئیں، مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کوکسی صورت قبول کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نادان اپوزیشن والے بھی کہتے ہیں کشمیر کا سودا کر دیا۔ نادان دوست چالاک دشمن سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ او آئی سی کو بھارت کے خلاف ٹھوس ثبوت دیے ہیں۔ او آئی سی کو کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت کو آج پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایسا مسئلہ ہے جس پر سب کو تشویش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہو ہے تو اقدامات کرنے ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.