عوام کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، چند دن بعد پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
16 نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے سے زائد کی کمی کا امکان، وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 نومبر کو اعلان ہوگا

اسلام آباد ( 13 نومبر2020ء) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، چند دن بعد پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ 16 نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔ تیار کی گئی سمری وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 نومبر کو قیمتوں میں کمی کرنے یا نہ کرنے کا اعلان ہوگا ۔ واضح رہے کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی تھی۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے40 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر84 پیسے کمی سے نئی قیمت 103روپے 32 پیسے مقرر کردی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *