ان کے باپ کی زمینیں ہے جو ۔۔۔!!!سرکاری زمینوں پر قبضے کون کرتا ہے اور حکومت ان کے خلاف کیا کرنے جا رہی ہے؟ بڑے بڑے مگر مچھوں کی نیندیں اڑا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضے سسیلین مافیا کرتا ہے جس کا نام پانامہ کیس کی ججمنٹ میں سپریم کورٹ کے معزز جج نے بھی لیا ،جس کسی نے بھی قوم کے وسائل لوٹے ہیں اس کے خلاف کارروائی ہو کر رہے گی،سرکاری زمینوں

پرجتنےقبضے27 ماہ کی مختصر مدت میں واگزار کرائے گئے اس کی کوئی مثال موجود نہیں،نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے جس کی وجہ سے اینٹی کرپشن ادارے میں بے پناہ بہتری آئی ہے، گزشتہ 10 برس کے دوران اینٹی کرپشن ادارے کو سیاسی اثر و رسوخ کے تحت استعمال کیا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جب موجودہ حکومت نے اس ادارے کو سیاسی اثر سے آزاد کیا تو ادارے کی کارکردگی میں بے پناہ بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ جتنی ریکارڈ ریکوریاں ہوئیں اور سرکاری زمینوں پر جتنے قبضے 27 ماہ کی مختصر مدت میں واگزار کرائے گئے اس کی کوئی مثال موجود نہیں، مختصر مدت میں 206 ارب روپے سے زائد کی ریکوریاں کی جا چکی ہیں،سرکاری زمینوں پر قبضے سسیلین مافیا کرتا ہے جس کا نام پانامہ کیس کی ججمنٹ میں سپریم کورٹ کے معزز جج نے بھی لیا،انتہائی سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے لوگ اس مافیا کا حصہ ہیں اور سپریم کورٹ کی ججمنٹ میں سسیلین مافیا کے سرغنہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے جو اربوں روپے کی ریکوریاں کی ہیں اس کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوگا اور یہ رقم صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام اور کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے خرچ ہوگی کیونکہ یہ وسائل اب قومی خزانے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *