پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کا وقت اور دن تبدیل
لاہور (20 نومبر 2020ء) : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کا وقت اور دن تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انتقال کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج جمعۃ المبارک کے بعد ادا کی جانی تھی مگر اب ہفتے کے دن ادا کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ 21 نومبر بروز ہفتہ دن 11 بجے مینار پاکستان لاہور میں ادا کی جائے گی،آج دن بھر مرحوم کی میت ان کی رہائش گاہ پر ہی موجود رہے گی ، جہاں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کارکنوں کو مولانا خادم حسین رضوی کی میت کی زیارت کروائی جا رہی ہے۔ زیارت کرنے والے کارکنان قطار کی صورت میں خادم حسین رضوی کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں۔خادم حسین رضوی کی رہائش گاہ کے باہر کارکن تاجدار ختم نبوت اور لبیک یا رسول اللہ کی نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی کچھ عرصہ سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے حوالے سے شیخ زید ہسپتال لاہور کے حکام نے بتایا کہ علامہ کو جمعرات کی شب پونے 9 بجے اسپتال لایا گیا، تاہم وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم گذشتہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے۔ خادم حسین رضوی کے انتقال کی خبر پر وزیراعظم عمران خان نے بھی اظہار افسوس کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی رحلت پر میں ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اناللہ وانا الیہ راجعون۔جس کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا اپنے پیغام میں آرمی چیف نے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ خادم حسین رضوی کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کارکنان زیارت کے لیے مرحوم کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *