آذربائیجانی صدر کا آرمینیا سے آزاد کروائے گئے علاقے کا دورہ! برسوں سے بند مسجد کو کھلوا دیا، مسجد کے دَر و بام چومتے رہے، رکت آمیر مناظر کی تصاویری جھلکیاں

آغدام (نیوز ڈیسک ) آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی ہونے کے بعد آذربائیجان کی جانب سے آرمینیا سے چھڑائے گئے علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آذربائیجانی حکومتی عہدیدار بھی آرمینیا سے آزاد کروائے گئے علاقوں کے دورے کررہے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا پر نشر ہونی والی خبروں کے مطابق آذربائیجانی

صدر الہام علیئف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمینیا سے آزاد کروائے گئے علاقے آغدام کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے برسوں سے بند پڑی مسجد کھول کر اس میں دعا کی ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ نے بھی اسکارف پہن کر مسجد میں دعا کی اور آرمینیا کیخلاف فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔ واضح رہے کچھ ہفتے قبل اسلامی ملک آذربائیجان اور یورپی ملک آرمینیا کے درمیان خونریز جنگ چھڑ گئی تھی۔ جنگ متنازعہ علاقے نگورنوکاراباخ کی وجہ سے چھڑی۔ نگورنوکاراباخ قانونی طور پر آذربائیجان کا علاقہ ہے جس پر 90 کی دہائی میں آرمینیا نے غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا۔ 90 کی دہائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس علاقے کے کنٹرول کیلئے کئی جنگیں ہوئیں، تاہم آذربائیجان اپنا علاقہ آزاد کروانے میں ناکام رہا۔ نگورنوکاراباخ کے تنازعے کی وجہ سے پاکستان نے ہمیشہ کھل کر آذربائیجان کا ساتھ دیا۔ اور آرمینیا کو بطور ملک کبھی تسلیم نہ کیا۔ اسرائیل کے بعد آرمینیا واحد ملک ہے جسے پاکستان نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.