فردوس آپا تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں ۔۔!!!’’ لال شہباز قلندر انڈرپاس ‘‘کو کیا نام دے ڈالا؟جان کر سب حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات پینجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں نئے بننے والے ’’ لال شہباز قلندر انڈرپاس ‘‘کو فردوس انڈر پاس کا نام دے دیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں سنٹر پوائنٹ کے قریب بننے والے لال شہباز قلندر انڈر پاس کا

افتتاح کیا۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی انتھک محنت رنگ لے آئی،انہوں نے عوام کے دلوں کو جوڑنے اور ذرائع آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے بننے والے فردوس انڈر پاس پنجاب حکومت کا لاہوریوں کیلئے تحفہ ہے۔اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے کہ کیا اس انڈر پاس کا نام فردوس انڈر پاس ہے یا لال شہباز قلندر؟مولا جٹ نامی صارف نے لکھا کہ انڈر پاس کا نام آپا فردوس کے نام؟کیا یہ کھلا تضاد نہیں ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ آپا فردوس انڈر پاس کا نام آپ نے اپنے نام پر رکھا ،کیا یہ محض اتفاق ہے؟صارفین کی جانب سی ان کی ٹویٹ پر اٹھنے والے سوالات اس لیے تھے کہ مشیر اطلاعات نے لال شہباز قلندر انڈر پاس کا نام فردوس انڈر پاس لکھ دیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.