کورونا کیسز: ان تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے گا۔۔۔ وفاقی وزیر تعلیم نے باقاعدہ اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوں گے انہیں بند کردیا جائے گا۔ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے

بھی کچھ دیر قبل کہا ہے کہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ طلب کردہ اجلاس میں وزارت صحت اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ این سی او سی اجلاس کے بعد مشاورتی میٹنگ میں فیصلے کریں گے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *