مریم نواز کو بڑی بڑی بھڑکیں مارنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔!!!(ن)لیگ کا اپنا ہی بیانیہ ان کے کس طرح گلے پڑ گیا ؟ تہلکہ خیز تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مریم نواز کے انٹر ویو کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا سیاست میں کیا کردار؟؟فوج کیسے منتخب حکومت کو گھر بھیج سکتی ہے؟؟فوج سے سیاسی جمہوری مطالبہ کرنا ہی بیانیے

کے مخالف ہے۔اور سیاسی جمہوری منتخب حکومت کو گھر بھجوا کر فوج سے کیا بات ہو گی؟ سیاست/اقتدار پر؟۔ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز صاحبہ کا انٹرویو الٹا ن لیگ، پی ڈی ایم کے گَلے پڑ جائیگا۔واضح رہے کہ ایک انٹر ویو میں مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج سے بات ہوسکتی ہے اور ہم ضرور بات کریں گے مگر ا?گے بڑھنے کے لیے حکومت کو گھر جانا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ نے میرے ارد گرد موجود بہت سے لوگوں سے رابطے کیے ہیں مگر میرے ساتھ براہِ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فوج میرا ادارہ ہے، ہم ضرور بات کریں گے لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اور وہ بات اب عوام کے سامنے ہو گی، چھپ چھپا کر نہیں ہو گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *