اورنج ٹرین کے بعد لاہوریوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے زبردست اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)اورنج لائن ٹرین کے بعد اب لاہوریوں کے لیے ایک اور خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری اور اہم فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق

اجلاس میں کیا گیا۔الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز اور سب انسپکٹرزاور سارجنٹس کی بھرتی کی منظوری دی گئی جبکہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیاجائے گا۔لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پرالیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے۔ دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیگر شہروں میں بھی کم کرایوں والی ٹرانسپورٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح 25 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ٹرین کے 27.1 کلو میٹر کے فاصلے میں مجموعی طور پر 26 ریلوے سٹیشن واقع ہیں۔ جن پر ہر ٹرین کا 40 سیکنڈ کے لئے سٹاپ دیا گیا ۔ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر مجموعی طور پر 22 ٹرینیں ہیں، جن کا کرایہ 40 روپے فی کس مقرر کیا گیا ۔ جبکہ ہر ٹرین میں خواتین اور خصوصی افراد کے بیٹھنے کے لئے الگ الگ جگہیں مقرر کی گئیں ۔ اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کے بعد شہریوں نے اس کو خوب سراہا اور سفر کے تجربے کو بھی خوشگوار قرار دیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *