معاشی ترقی کرنےوالا ملک بن گیا

پاکستان برصغیر میں تیزی سے معاشی ترقی کرنےوالا ملک بن گیا
کورونا وباء کے باجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے، ستمبر میں بڑے پیمانے مینوفیکچرزمیں 7.7 فیصد گروتھ ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

لاہور( 13 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان برصغیر میں تمام ممالک سے تیزی سے معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے باجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے، ستمبر میں بڑے پیمانے مینوفیکچرزمیں 7.7 فیصد گروتھ ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک خبر شیئر کی اور کہا کہ پاکستان برصغیر کے دیگر ممالک کی نسبت تیزی کے ساتھ معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔پاکستان کورونا وباء کے باجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی توانائی پیکج سے صنعتوں کی صلاحیت اور پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ستمبر میں بڑے پیمانے مینوفیکچرزمیں 7.7 فیصد متاثر کن اضافہ ہوا۔ ہمارا توانائی کا پیکیج صلاحیت میں وسعت اور پیداوار میں اضافے کا وسیلہ بنے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ترقی چین کررہا ہے، چین کی ترقی سے دنیا ڈری ہوئی ہے، سب کو نظر آرہا ہے چین چند سالوں میں سب کو پیچھے چھوڑ جائے گا، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم چین سے منسلک ہیں، چین کی 2ہزار ارب ڈالر ٹریڈ ہے، پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *