بریکنگ نیوز: شہباز شریف کی طبیعت جیل میں اچانک بگڑ گئی۔۔۔ تشویشناک اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) شہباز شریف کی طبیعت جیل میں اچانک پگڑ گئی، مسلم لیگ (ن) بڑا مطالبہ کر ڈالا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس پرمسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے، شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں، عمران صاحب جان بوجھ کر شہباز شریف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے اقتدار کا سفر شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے، عمران صاحب شہبازشریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے، شہباز شریف کو جانتے بوجھتے ہوئے بکتر بند میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی۔جیل میں شہبازشریف کی کمرکی تکلیف زیادہ ہونے کا ذمہ دارووٹ چورعمران خان ہیں ۔شہبازشریف کواذیت دے کراپوزیشن کوبلیک میل نہیں کیا جاسکتا،این آراو نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر (ن) لیگ نے احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر ن لیگی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کمر کی تکیلف مین مبتلا ہوں بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا،اس گاڑی میں چوٹھا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے، میں عدالت مین کوئی سیاسی بات نہین کرنا چاہتا، میں جیل مین بھی لیٹا رہتا ہوں گاڑی میں بھی لیٹ کرآتا ہوں، عدالت میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے کیا کہیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت بری بات ہے لیکن کوئی بات نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *