پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ کو شکست،

گلگت الیکشن، پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ کو شکست، ن لیگ کے وزیر اعلیٰ کی کیا صورتحال ہے؟ ایسا دعویٰ کہ مریم نواز سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

گلگت ( آن لائن) گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ کو شکست کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مہدی شاہ کو پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔ انہوں نے جی بی ایل اے 7 سکردو ون سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ یہاں تحریک انصاف کے راجہ زکریا خان 5290 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق حال ہی میں 5 سال تک اقتدار کا مزہ لوٹنے والے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اپنے حلقے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *