’’پیچھے ہٹنے کا کوئی فائدہ نہیں۔‘‘ نواز شریف نے لندن سے ایاز صادق کو فون کرکے کیا حکم دے دیا؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے لندن سے ٹیلی فون پر سردارایاز صادق کو اپنے موقف پر قائم رہنے اور ڈٹ جانے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے میڈیا پر آکر معذرت کرنے کے بجائے اپنے بیان کی وضاحت دی ۔

سردار ایاز صادق کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے مریم نواز سابق سپیکر کے گھر جائیں گی، ماڈل ٹائون لاہور اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیربحث آیا جہاں پر شرکاکو آگاہ کیاگیا کہ قائد نوازشریف نے سردار ایازصادق کے بیان کو درست قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت اور دفاع کافیصلہ کیا ہے ، مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اظہاریکجہتی کیلئے ایاز صادق کے گھر آمد کے بعدمریم نواز نے بھی سابق سپیکر کے گھر جاکر ان کی حمایت کا فیصلہ کیاہے ، جس کی ہدایت انہیں لندن سے نوازشریف نے کی تھی ، نوازشریف نے سردار ایاز صادق کے بیان کو درست اور حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا پیچھے ہٹنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا ، اس لئے پوری پارٹی کو سردار ایاز صادق کیساتھ کھڑا ہوناچاہیے ، رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے دورہ گلگت بلتستان میں ردوبدل کیاگیا ہے ،مریم نواز ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ، احسن اقبال 4 کے بجائے 6 نومبر سے انتخابی مہم کے دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے ،سکردو کیلئے دو دن کا اضافہ کرنے کے بعد یہ دورہ 7 دن پر محیط ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *