جو عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں بلاول بھٹو نے عوام کو وہی چیز دوبارہ دینے کا ایسا اعلان کردیا کہ سوشل میڈیا پرٹرول شروع ہو گیا

ہنزہ(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے وسائل کے لیے جنگ لڑرہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوا م کو صوبہ دینا اب ناگزیر ہوچکا ہے، گلگت کے عوام کو بھی وزیراعظم کے انتخاب کا حق ہو نا چاہیے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہنزہ میں انتخابی جلسے سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وسائل ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے عوام اتنے غریب کیوں ہیں؟آپ نے صدر زرداری کے ساتھ مل کر یہاں کی اسمبلی اور وزیراعلیٰ بنایا،ہم عوام کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلوائیں گے، سب مان چکے ہیں کہ آپ کو اب صوبہ دینا ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی وزیراعظم کے انتخاب کا حق ہونا چاہیے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے خطاب میں مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج کل دوسری جماعتوں میں کٹھ پتلی جماعت بھی ہے، ابھی آپ کو صوبہ دیا نہیں اور سوچ رہے ہیں کہ آپ کے ٹیکس میں اضافہ کردیں، جب تک 70سال کی محرومی کا ازالہ نہیں ہوگا، ٹیکس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ انہوںنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 15نومبرکوبھاری اکثریت دیں،تیرپرٹھپہ لگائیں، آپ سے گندم کی سبسڈی چھیننے کی کسی میں ہمت نہیں ہوگی، ہم حقوق دلواتے ہیں کسی کے حقوق چھینتے نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *