وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستانیوں سے ناراض کیوں ہوگئیں؟ سخت برہمی کا اظہار کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم ایک بار پھر پاکستانیوں سے ناراض ہوگئی ہیں، شنیرا اپنے حالیہ پیغام میں گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں پر برہم دکھائی دیں اور کہا کہ گاڑی سے باہر کچرا

کہیں بھی پھینک دینا آپ کو کاہل، گندا، غیر مہذب بناتا ہے ، ایسے غلط کام کرنے والے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے ، شنیرا نے یہ بھی لکھا کہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کی ذہنی کیفیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسے شخص ہیں جس کیلئے اپنے ملک یا یہاں بسنے والے لوگوں کیلئے قطعی کوئی احترام نہیں ہے ۔اس سے قبل بھی شنیرا اکثر و بیشتر ساحل کی صفائی اور گندگی کے حوالے سے خبریں، نظریات، خیالات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بناتی رہتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.