یہ ہے نیا پاکستان۔۔۔وزیراعظم کی آمد پر زبردستی مارکیٹیں بند کرائی جانے لگیں، ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان حافظ آبادپہنچ گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے چھٹی کا اعلان کیا ہے اور مارکیٹوں کو بند کروایا جارہاہے بلکہ یہ ہی نہیں استقبال کیلئےسکولوں سے اساتذہ کو بھی بلانے کا کہا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر

ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حافظ آباد کی مارکیٹوں کو زبردستی بند کروایا جارہاہے جس پر انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے ۔دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کو خط لکھا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان حافظ آ باد آ رہے ہیں جن کے استقبال کیلئے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں ۔ خط میں بتایا گیاہے کہ مختلف سکولوں سے 215 ٹیچرز استقبال میں شریک ہوں گے اور اس حوالے سے سات نومبر کو گاڑیوں کو بندوبست کر دیا جائے ۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ حافظ آباد سے متعلق ڈپٹی کمشنر نوید مرزا کی جانب سے مقامی سطح پر چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیاہے ، جس میں کہا گیاہے کہ صوبے بھر میں مقامی اورصوبائی ڈیپارٹمنٹس بند رہیں گے تاہم ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف ، ریسکیو اور پولیس کے دفاتر اپنے امور سرانجام دیتے رہیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم کا جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صدارت انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے جوبائیڈن کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جوبائیڈن کی طرف سےجمہوریت سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کا منتظرہوں۔ ٹیکس چوری کے خاتمے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف مل کر کام کریں گے۔ افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے بھی امریکا کیساتھ کام جاری رکھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *