شریف خاندان میں دوریاں کس نے اور کیوں پیدا کیں؟سینئیرصحافی نے نام لے کر بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی وجہ سے شریف خاندان میں دوریاں پیدا ہوئیں اور ان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کے ایک

فرد کا کہنا ہے کہ جب سے محمد زبیر سیاست میں ایکٹو ہوئے ہیں تب سے شریف خاندان میں دوریاں پیدا ہوئیں اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آئین نواز شریف کے پاؤں کی جوتی ہیں، جب چاہا پہن لی اور جب چاہا پھینک دی ، نواز شریف آئین کی تشریح تو کریں ۔قبل ازیں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا تھا کہ اقتدار کے اندر جو لوگ ہیں اس کے اندر کوئی رشتہ داری نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف پُر جوش ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی بیٹی بہت ذہین اور سمجھدار ہے ۔ لیکن ان کی اسی بیٹی نے ڈان لیکس جیسے معاملات پر فوج اور میاں نواز شریف کے مابین دوریاں پیدا کیں ، ان کی میڈیا کی پالیسیوں سے بھی نقصان ہوا۔شہباز شریف اور دیگر میاں نواز شریف کو مشورہ دیتے ہیں کہ بلا شبہ مریم نواز ذہین اور سمجھدار ہے، لیکن اسے پہلے تھوڑا سا سیاسی طور پر سکھا دینا چاہئیے۔ لیکن مریم نواز سمجھتی ہیں کہ وہ بے نظیر کے لیول کی ہیں۔جبکہ بے نظیر براہ راست اقتدار میں نہیں آئی تھیں ، وہ ایک تحریک کے ذریعے اوپر ابھرتی ہوئی آئیں ،انہوں نے قید بھی کاٹی۔ وہ اس لیے سیاست میں نہیں داخل ہوئیں کہ وہ بھٹو کی بیٹی تھیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ میں چچا کو سلام کرنے گئی تھی ۔ یہ اچھی بات ہے کہ انہیں چھ ماہ کے بعد چچا کو سلام کرنے کا خیال آیا۔عارف نظامی نے کہا کہ مریم نواز کا جو ٹویٹ ہے وہ اپنے اس ٹویٹ میں بہت کچھ کہہ رہی ہیں۔ ان کا ٹویٹ یہ کہہ رہا ہے کہ وہ اسی پالیسی پر چلیں گی جس پر وہ چلتی آئی ہیں اور ان کی اس سوچ سے شریف خاندان بٹ جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *