نواز شریف خود بھی فوج سے رابطے میں

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خود بھی فوج سے رابطے میں ہیں۔ سینئیر صحافی مبشر لقمان کا انکشاف

اسلام آباد ( 13 نومبر 2020ء) : سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خود بھی اس وقت فوج سے رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بی بی سی کو دئے گئے حالیہ انٹرویو پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مریم نواز فوج سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں ؟ وہ جمہوری لوگوں سے بات چیت کریں اسٹیبلیشمنٹ سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں اور آپ کیا بات کریں گی کہ جمہوری حکومت کو گرا کے آپ جمہوریت لے آئیں یعنی جب یہ برسر اقتدار ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو کمال حاصل ہے اپنی بات سے مکر جانے کا اور وہ اپنے احکامات نافذ کرنا چاہتی ہیں بظاہر پی ڈی ایم جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر یہ عجیب جنگ ہے جس میں اسٹیبلیشمنٹ اور فوج کو یہ کہا جا رہا ہے کہ ایک جمہوری حکومت کو گرا کے گھر بھیجو ہمیں لے کے آؤ تاکہ اصل جمہوریت آسکے یعنی اصل جمہوریت وہی ہے جس میں ہم ہوں یہ تو قانون اور آئین سے بالا دستی ہے۔مبشر لقمان انکشاف کیا کہ میاں محمد نواز شریف خود بھی فوج سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد حاقان عباسی بھی فوج سے مسلسل رابطے میں ہیں ،میاں شہباز شریف کا ہر روز کا فوج سے رابطہ ہے خود مریم نواز بھی اسٹیبلیشمنٹ سے رابطوں میں ہیں ، براہ راست نہ سہی مگر ذرائع کے ذریعے وہ رابطے میں ہیں اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *