انداز بتاتا ہےایاز صادق کس کی زبان بول رہے ہیں ؟بیرسٹر اعتزاز احسن نے اصل حقیقت بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنمااور سینئر سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ایاز صادق کی گفتگو نوازشریف جیسی لگتی ہے،لہجہ بتا رہا ہے ایاز صادق کسی اور کی زبان بول رہے ہیں ،ایاز صادق کے بیان کے پیچھے محرک کوئی اور ہے ،نوازشریف اس وقت نام لے لے کر للکاررہا ہے۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے نجی

ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ محمد زبیر کی ملاقات سے پہلے نوازشریف کاموقف اب والا نہیں تھا، نواز شریف مریم بی بی کو برطانیہ لے جانا چاہتے ہیں ،نوازشریف کا دوسرا مقصد اپنی دولت بچانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موقف ہے کہ ہم نے ابھینندن کو جہاز سمیت گرایا،بھارتی پائلٹ کو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق واپس بھیجا گیا،اگرہمارے موقف میں ڈھیل آئے گی تو ملک کو نقصان ہوگا،بیرسٹر اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ شہبازشریف کا درخواست ضمانت واپس لینا ظاہر کرتا ہے وہ اپنی گیم کھیل رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.