اب شہری گھر بیٹھ کر چالان جمع کرا سکیں گے لیکن کیسے ؟ لاہوریوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) محکمہ خزانہ پنجاب کے تعاون سے سیف سٹیز اتھارٹی نے چالان کی ادائیگی کے لیے ای پے کے ذریعے سہولت مہیا کردی۔ سٹی 42کے مطابق شہری اب ای چالان آن لائن جمع کروا سکیں گے، اسی حوالے سے سیف سٹیز اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے اشتراک سے ای چالان کی ادائیگی آن لائن

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہری ای چالان پنجاب ای پے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ون لنک پر ادا کر سکیں گے۔ شہری آن لائن، اے ٹی ایم، جاز کیش، ایزی پیسہ ودیگر ذرائع سے بھی ای چالان جرمانہ جمع کروا سکیں گے۔ ای چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا۔ کورونا، سوشل ڈسٹینس اورشہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولت متعارف کروائی گئی ہے، آن لائن ادائیگی کی سہولت کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *