وزیرخارجہ شا ہ محمودقریشی کا جرمن ہم نصب کو فون۔۔۔ کس اہم ترین معاملے پر سوال اٹھا دیے؟ جان کر آپ بھی کپتان کی پالیسی کو داد دیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جرمن اور فن لینڈ کےوزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر پاکستان میں گہری تشویش ہے۔کشمیریوں کو نجات دلانے کےلیے عالمی براداری اپنا کردارادا کرے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جرمن میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کیا۔ وزیرخارجہ نے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ میں کورونا کی صورتحال، افغانستان میں قیام امن اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیاکے بڑھتے رجحان پرپاکستان میں گہری تشویش ہے،پاکستان افغانستان اورخطے میں امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے ،کشمیریوں کوبھارت سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری اپنا کرداراداکرے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا کادوطرفہ تجارتی تعلقات،اقتصادی تعاون کے فروغ پربھی اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب شاہ محمودقریشی نے فن لینڈکے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، افغان امن عمل، خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ مذاکرات افغانستان میں امن کیلئے خوش آئندپیشرفت ہے،افغان قیادت مذاکرات کومنطقی انجام تک پہنچائے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.