جمعے کا مبارک دن۔۔۔!!!شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کب اور کتنے بجے رہا کیا جائے گا؟تفصیلات آ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج 2:30بجے پے رول پر رہائی دی جائے گی۔شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور حمزہ شہباز کی دادای کی نماز جنازہ اور پاکستان میں تدفین کے موقع پر حکومت نے

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 5 روز کیلئے پے رول پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیگم شمیشم اختر کی نماز جنازہ ،تدفین اور تعزیت کرنے والوں سے ملاقات کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہائی کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کو منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیاہے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیشم اختر کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا،اُس وقت وہ لندن میں قیام پزیر تھیں ۔ان کی تدفین پاکستان میں ہو گی اور ان کی میت ہفتے کو پاکستان میں پہنچ جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.