عُثمان بزدار کا زبردست کھڑاک۔۔!! درست حقائق سے آگاہ نہ کرنے پر اہم شخصیت کو عہدے ہٹانے کا فیصلہ، قابل تعریف اقدام

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے چینی بحران کے ممکنہ ذمہ دار کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا، ممبر ریونیو بورڈ پنجاب ندیم عباس بھنگو کو کین کمشنر پنجاب کا چارج لینے کا حکم دیا گیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ

پر چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کودرست حقائق سے آگاہ نہ کرنے کا الزام ہے ۔واجد علی شاہ کے پاس ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کا چارج بھی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایف آئی اے نے چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔پنجاب حکومت نے واجد علی شاہ کو چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کے سامنے جوابدہ ہونے کی ہدایت کی ہے ۔واجد علی شاہ کو 27 جنوری کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے لیکن انہوں نے چارج نہیں چھوڑا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.