خبردار ہوشیار۔۔۔!!!پاکستانیوں کے واٹس ایپ ہیک ہونے لگے، کس غلطی کی وجہ سے سماجی کارکن جبران ناصر کا اکاؤنٹ ہیک ہوا؟ محفوظ رہنے کے لیے تفصیلات جانئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں ماہ کے دوران لوگوں کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں ، واٹس ایپ ہیکنگ کا تازہ شکار معروف سماجی کارکن جبران ناصر ہوئے ہیں۔

سماجی کارکن جبران ناصر نے فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے اور وہ مزید اسے استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کے بعض دوستوں نے بھی اسی مسئلے کی شکایت کی ہے۔ برائے مہربانی سب لوگ کسی بھی ایسے عجیب پیغام سے دور رہیں جس میں آپ سے کوڈ مانگا جارہا ہو۔ انہوں نے اپنے دوستوں سے درخواست کی کہ ان کے اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام کا جواب نہ دیں کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیکر استعمال کر رہا ہے۔جبران ناصر نے بتایا کہ انہیں اپنے ایک کزن کا میسج موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے ایک کوڈ غلطی سے میرے نمبر پر سینڈ کردیا ہے وہ واپس سینڈ کردے۔ ’میں نے جب ایس ایم ایس دیکھا تو یہ ایسا لگا جیسا کہ وہ اکثر مختلف ایپلی کیشنز کے کوڈ بھیجتا رہتا تھا، اس لیے میں نے اس کو سچ سمجھا اور اسے کوڈ بھیج دیا۔ اس کا نمبر پہلے سے ہی ہیک تھا میرا واٹس ایپ بھی ہیک ہوگیا۔‘خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ہیکرز کسی بھی جاننے والے کے نمبر سے میسج کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 6 ہندسوں کا کوڈ غلطی سے بھیج دیا ہے وہ واپس بھیج دیں۔ جیسے ہی کوئی اس میسج کے جواب میں کوڈ بھیجتا ہے تو اس کا واٹس ایپ ہیک کرلیا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.