بریکنگ نیوز: حکومت نے پولیس افسران کو خوش کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے چار پولیس افسران کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیدی ہے ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے چار پولیس افسران کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران میں زوہیب نصراللہ رانجھا ، کامران حامد ، بشری جمیل اور عمارہ شیرازی شامل ہیں ، جن کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چاروں افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے کے بعد بھی مذکورہ پولیس افسران پنجاب میں ہی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔۔قبل ازیں حکومت کی جانب سےمحمد ہارون جوئیہ اور شوکت علی کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ایس پی رانا طاہر رحمان، عارف شہباز وزیر،سمیع اللہ،عثمان باجوہ اور طارق عزیزکو ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دی۔راناشجاعت علی، ذوالفقار احمد،محمودالحسن گیلانی،شاہدمحمودشیخ کو بھی ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دے دی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.