عمران خان امن کا سفیر ۔۔۔!!!افغانستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی ، وزیراعظم پاکستان نے اعلان کر دیا

کابل (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں تشدد میں کمی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،ہمیشہ سے یہی موقف رہا طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا،افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان مدعو کرنے پر افغان صدر

کا مشکور ہوں، 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستانی عوام افغانستان کاسفر شوق سے کرتے تھے،دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ،ہم امن چاہتے ہیں، افغان عوام نے چار دہائیوں تک مشکلات برداشت کیں،پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کاتاریخی پس منظر ہے،پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے،افغانستان کی توقعات سے بڑھ کرمددکریں گے،ہمیشہ سے یہی موقف رہا طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا،افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہواہے،افغانستان میں تشدد میں کمی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کاکہناتھا کہ سرحد کے دونوں اطراف کے لوگ امن چاہتے ہیں،مفاہمتی عمل میں پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا،یقین دلاتے ہیں تشدد کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہاکہ امن اورروابط کافروغ اقتصادی ترقی کوفروغ دےگا،معاشی سرگرمیوں سے سرحدکے دونوں طرف عوام کی زندگیاں تبدیل ہوں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *