کپتان نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔۔۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی بارے شاندار خوش خبر ی آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2108 کے الیکش سے قبل جب تحریک انصاف نے اپنا منشور پیش کیا تھا تو اس میں پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی بھی شامل تھی اب تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وزیر اعظم عمران خاں نے اپنے وعدے کی جانب

بڑا قدم اُٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور قانون دان سینیٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی رحم کی اپیل پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد اب یہ اپیل امریکی صدر کو بھجوائے جائے گی۔ڈاکٹر بابر عوان نے بتایاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فون کے ذریعے سفارتخانے سے رابطے کی سہولت فراہم کی گئی تھی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ای میل کی سہولت بھی تھی ، ان کے فیملی سے رابطے سے آگاہ نہیں۔بابراعوان نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے مرسی پٹیشن پر دستخط کردئیے ہیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مرسی پٹیشن اب امریکی صدر کے پاس جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بس میں ہوتا تو 24 گھنٹے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آتے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عافیہ صدییق کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی ملاقات کے دوران بات چیت میں چوکنا تھیں ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔سراج الحق نے کہاکہ قوم عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں ،عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوششوں کی نگرانی کے لیے ارکان سینیٹ کا وفد امریکہ جائے گا۔ بابر اعوان نے کہاکہ حکومت ٹیلی فون پر عافیہ صدیقی کی ان کے اہلخانہ سے بات کی سہولت کے انتظام کے لیے تیار ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.