اینکر پرسن پارس جہانزیب کا ری ایکشن، اپوزیشن ہل کر رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر کیے گئے اپنے پروگرام میں کہا کہ جب اعلیٰ منصبوں پر فائز رہنے والے جھوٹ بولنے لگیں تو پھر ایسا ہوتا ہے۔

نہوں نے اپنے موقف پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب اعلیٰ منصبوں اور عہدوں پر فائز رہنے والے الزام تراشیوں پر اتر آئیں تو پھر ایسا ہوتا ہے، پارس نے کہا کہ جب اعلیٰ ملکی عہدوں پر رہنے والے ملکی مفاد کی خاطر ذاتی کو ترجیح دیں تو پھر گھر کو گھر کے چراغ سے ہی آگ لگتی ہے۔ پارس جہانزیب نے کہا کہ ایسے بیانات اور ایسی حرکتیں کرنے سے بڑے نظر آنے والے چھوٹے لوگ ایکسپوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما اپنی حدود کو پار کر رہے ہیں ملک کو نقصان پہنچانے کے مشن پر لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سیاسی رہنماؤں کے بیانیے سے وہ اپنی ہی فوج کو متنازع بنانے میں لگ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا پہلے نواز شریف کم تھے جو ایاز صادق بھی ان کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں اور اب پی ڈی ایم کے اتحادی اور سینیٹر مولانا عطاالرحمان، غفور حیدری اور مولانا اویس نورانی بھی بھارت کے بیانیے کے ساتھ اپنی ہی ریاست پر اٹیک کر سکتے ہیں۔ اسی ریاست نے ان تمام لوگوں کو عزت، حکومت اور اقتدار دیا یہ سب لوگ اسی ریاست کو ڈبونا چاہتے ہیں اور جب ملک کے اندر سے اس طرح کے اٹیک ہوں تو ان کا قلع قمع کرنا بہت ضروری ہو جاتا ہے ورنہ کسی مخالف کی اتنی اوقات نہیں کے ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھ بھی سکے۔

اینکر پرسن پارس جہانزیب نے کہا کہ بھارت کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ کسی معاملے پر پاکستان پر دباؤ ڈال سکے، بھارت کی کیا اوقات کے دھمکی لگا سکے، بھارت کی کیا اوقات کے اپنی کوئی شرط منوا سکے اور بھارت کی کیا اوقات کے پاکستان پر اٹیک کرنا تو دور اٹیک کا سوچ بھی سکے۔ یاد رہے کہ یہ سب انہوں نے ایاز صادق کے ریاست مخالف بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *