بریکنگ نیوز:حکومت اور تحریک لبیک میں مذاکرات کامیا ب ۔۔۔!!! بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امورنے کہا ہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے فیض آباد میں جاری دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کیے۔وزیراعظم کی ہدایت پرنورالحق قادری نے مذہبی جماعت

سے مذاکرات کیے جس میں وزیرداخلہ، کمشنر اسلام آباد، مشیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔حکومتی ٹیم نے مذہبی جماعت کو منا لیا ہے۔دھرنا کے شرکامنتشر ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کو بحال کرنے اور راستوں کی بندش کو ختم کر کے راستے کھولنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *