عمران حکومت کا ایک اور شاہکار ۔۔۔ملک کے اہم ترین اور بڑے ائیرپورٹ کو عالمی معیار کا بین الاقوامی ائیرپورٹ بنانے کا فیصلہ

تربت (ویب ڈیسک) ملک کے ایک اور ائیرپورٹ کو عالمی معیار کا بین الاقوامی ائیرپورٹ بنانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں موجود بین الاقوامی ائیرپورٹس کے نیٹ ورک میں توسیع کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان کے شہر تربت میں واقع ائیرپورٹ کو عالمی معیار

کا بین الاقوامی ائیرپورٹ بنایا جائے گا۔توسیعی منصوبے کے ذریعے تربت ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے دورہ بلوچستان کے دوران تربت بین الاقوامی ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد تربت ائیرپورٹ ہر طرح کی بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کے قابل ہوگا۔ اس منصوبے کی بدولت ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر دباو کم ہوگا، بلوچستان کے مسافروں کو دوسرے صوبوں کے ائیرپورٹس کی بجائے اپنے ہی صوبے کے ائیرپورٹ سے فضائی سفر کی سہولت میسر آئے گی۔یہاں یہ یاد رہے کہ بلوچستان میں تربت کے علاوہ گوادر میں بھی عالمی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔ گوادر ائیرپورٹ سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر ہو رہا ہے، جو ساحلی شہر کو دیگر دنیا سے جوڑے گا۔ گوادر ائیرپورٹ ملک کا دوسرا ائیرپورٹ ہوگا جہاں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے اے 380 کی لینڈنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ اس وقت صرف نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی لینڈنگ کی سہولت موجود ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *