بریکنگ نیوز:پاک بھارت جنگ کی پیشگوئی کر دی گئی ، تہلکہ خیز تفصیلا ت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے، بھارت کے ساتھ بڑی جنگ ہو سکتی ہے۔ نوازشریف ڈونلڈ ٹرمپ بنا ہے، ن لیگ سیاست ختم ہو چکی ہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی

پھیلارہا ہے، بھارت کے ساتھ بڑی جنگ ہو سکتی ہے، اگر جنگ ہوئی تو آخری ہوگی۔ شیخ رشید نے دعوی کیا مسلم لیگ ن کے 10سے 15ارکان الگ ہوجائیں گے۔ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں لیکن نوازشریف کے بیانیے پر ن لیگ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ڈونلڈٹرمپ بنے ہوئے ہیں،باپ بیٹی کی سیاست سے عمران خان مضبوط ہورہے ہیں۔ وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول کے ساتھ میرے کوئی جوڈوکراٹے ہیں ، اس نے گلگت بلتستان میں کافی محنت کی جو کہ اس کے مستقبل میں کام آئے گی کیونکہ آگے ہم نے ریٹائر ہوجانا ہے ۔ انہوں مزید کہا کہ 30دسمبرتک مہنگائی ختم ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *